پیر 9 مارچ 2026 - 20:23
مظفرآباد: جعفریہ سپریم کونسل کا ایران کے نئے سپریم لیڈر کو مبارکباد کا اظہار

حوزہ/ چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل، سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مقرر ہونے پر ملت شریف ایران، مجلس خبرگانِ رہبری، ملت جعفریہ اور پوری امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظفرآباد: چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل، سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مقرر ہونے پر ملت شریف ایران، مجلس خبرگانِ رہبری، ملت جعفریہ اور پوری امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا منصبِ رہبری پر تقرر نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام، وحدت اور استقلال کا مظہر ہے بلکہ یہ فیصلہ دشمنانِ اسلام کے لیے واضح پیغام بھی ہے کہ اسلامی انقلاب کی قیادت کا تسلسل مضبوط ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے ان تمام قوتوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے جو خطے میں رجیم چینج کے خواب دیکھ رہی تھیں، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل جیسے عناصر جو ہمیشہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف رہے ہیں۔

سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملتِ ایران نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے رہبر اور اسلامی انقلاب کے اصولوں کے ساتھ مکمل وفاداری رکھتی ہے اور کسی بیرونی دباؤ یا سازش کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ انہوں نے مجلس خبرگان کے اس بروقت اور بصیرت افروز فیصلے کو اسلامی انقلاب کے استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای رہبریت کی شرائط پر مکمل طور پر پورے اترنے والی ایک باصلاحیت، باوقار اور انقلابی فکر رکھنے والی شخصیت ہیں جو اپنے والد شہید رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انقلابِ اسلامی کے نظریات، استقلال اور مظلوم اقوام کی حمایت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ دنیا بھر کے شیعیانِ اہل بیتؑ کے لیے رہبرِ معظم کی اطاعت اور فرمانبرداری وحدت، نظم اور دینی ذمہ داری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے رہبرِ معظم کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران مزید مضبوط، باوقار اور عالمِ اسلام کے لیے امید اور استقامت کی علامت بن کر ابھرے گا۔

آخر میں سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے رہبرِ معظم کو صحت، طولِ عمر اور بصیرت عطا فرمائے تاکہ وہ ملتِ اسلامیہ اور انقلابِ اسلامی کی رہنمائی کا عظیم فریضہ احسن انداز میں انجام دے سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha